|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2017

مچھ: بولان ہرک کے مقام پر مسافر ٹرین پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ دھماکے سے 6مسافر زخمی 9نمبر بوگی کو جزوی نقصان سیکورٹی فورسز سے متاثرہ جگہ سے ٹریک کیساتھ نصب 2 اور بم کو ناکارہ بناکر بڑی تباہی سے بچالیے ٹریک کلیئرنس کے بعد منز ل مقصود کیلئے روانہ کردیا گیا ۔

تفصیلات کیمطابق کوئٹہ سے راوالپنڈی جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس جیسے ہی بولان کے علاقے ہرک کے مقام پر پہنچی تو نامعلوم افراد کیجانب سے ٹریک کیساتھ نصب کیے گیے ریمورٹ کنٹرول بم کا ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی بوگی نمبر 9کو جزوی طور پر نقصان پہنچا 4افراد حسن والد حبیب اللہ شاہد والد محمد اسلم سکنہ لودھراں محسن علی والد گلشیر جھنگ عبدالغفار والد محمد ابراہیم زخمی ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی ایف سی کرنل مچھ اور اسسٹنٹ کمشنر مچھ لیویز ایف سی کے بھاری نفری موقع پر پہنچ کر مسافروں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا زخمیوں کو ایف سی اور لیویز ریلوے پولیس نے ابتدائی طبی امداد دی تمام زخمیوں کے حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ا ور متاثرہ جگہ سے ٹریک کیساتھ مزید نصب 2 بم کو ناکارہ بناکر بیٹری تاریں اور اینٹینا قبضے میں لے لیا ٹریک کلیئرنس کے بعد ٹرین کو منزل مقصود کے جانب روانہ کردیا گیا سیکورٹی فورسز نے علاقے کے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی