|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2017

چاغی: پاک افغان سرحد پر مزید سیکورٹی سخت کر دی جائیگی اس کے مزید چیک پوسٹیں قائم کرئینگے چاغی ایک پر امن علاقہ ہیں یہاں قبائل کے لوگ محب وطن ہیں یہاں حالات کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔

ان خیالات کااظہار آئی جی ایف سی ساؤتھ طارق امان نے دالبندین میں قبائلی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر سخی امان اللہ نوتیزئی، چیئرمین داؤد خان نوتیزئی، ڈی سی شہیک بلوچ، سابق وزیر میر عارف محمدحسنی، سردار زادہ عمیر حسنی، ملک رحمت اللہ نوتیزئی اور ودیگر موجود تھے ۔

اس موقع پر دالبندین میں تھری جی سروس کی بحالی ایف سی اسکول کے طلاء کے لیے اسکالر شپ، باڈری سیکورٹی خصوصاً افغان بارڈر سے ہے محلقہ علاقوں میں مزید چیک پوسٹیں قائم کرنے پر بات چیت ہوئی ۔

اس موقع پرمیر داؤد خان نوتیزئی نے کہا بارڈر کی بندش کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن بندش کے ساتھ ساتھ چاغی میں روز گار کی ذرائع پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہیں کیونکہ یہاں کوئی فیکٹری کارخانہ نہیں ہے لوگوں کی گزر بسر دونوں بارڈر پر انحصار کرائے ہیں ۔

آئی جی ایف سی ساؤتھ طارق امان نے کہا کہ دوشمن کی نظر سی پیک پر لگی ہوئی ہیں اس لیے پاک افغان سرحدی علاقوں پر سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہیں پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے ۔

چاغی کے باڈری علاقوں میں مزید چیک پوسٹیں بنائینگے تاکہ دشمن آسانی سے سرحد عبور نہ کرسکے یہاں قبائل خصوصی طور پر تعاون کو اس طرح جاری رکھے۔