|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محموالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالناصر مولانا محمد حیات زہری نے کہاکہ امریکہ بھارت ایک سکہ کے دو رخ ہے امریکی ڈرون طیاروں کے بار بار حملے کے بعد اب باقاعدہ خود بھارتی ڈرون بھی جاسوسی اور حملے شروع کر دیا ۔

انہوں نے پاک فوج نے جس طرح بھارتی طیارے کو مار دیا اس طرح امریکی ڈرون طیاروں کو بھی مار دے انہوں کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی قوم کو روز اول آگاہ کر دیا کہ پاکستان اور اسلام کا دشمن اول وہ امریکہ ہے آج بھی بھارتی حکمران امریکہ کے کہنے پر پاکستان بدمعاشی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج پورے قوم فوج کے پشت ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف میدان میں آ جائے انہوں نے کہاکہ آج بلوچستان میں انتشار جو ہے اس کے پشت پر امریکہ اور بھارت ہے امریکہ اور بھارت کے خواہشات ہے کہ افغانستان کے تحریک طالبان افغانستان جو امریکہ کو مکمل شکست دے رہا ہے کہ پاکستان اٹھ کھڑے طالبان افغانستان سے مقابلہ کریں اور امریکہ کے جنگ اب پاکستان افغانستان میں بھی کریں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمران فوری طور پر امریکی اتحاد سے الگ ہو جائے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی استحکام پاکستان کیلئے ہمیشہ کردار اد اکر رہا ہے  ۔