|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2017

دکی :  بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

لیویز کے مطابق گزشتہ روز ضلع دکی کے علاقے تکڑی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص مولوی علی محمد جاں بحق جبکہ موسیٰ جان زخمی ہوگیالاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔

تاہم فائرنگ سے زخمی ہونے والا موسیٰ جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی مزیدتفتیش لیویز کررہی ہے ۔