کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایسی ترقی نہیں چاہتے جو بلوچ عوام کی تہذیب و تمدن ترقی و خوشحالی کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ بلوچ ساحل وسائل کا دفاع ہماری جدوجہد کا محور ہے ۔
بحر بلوچ کے بلوچوں کے لیے قانون سازی کی جائے ۔بلوچستان کے مخدوش حالات میں صوبے بھر سے لوگوں کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت پارٹی قائد پر اعتماد کا مظہر ہے ۔
عوامی تائید اور حمایت سے آئندہ انتخابات میں بلوچ عوام کا مینڈیٹ چرا کر اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل کرنے والوں کو عبرتناک شکست دینگے ۔
پارٹی کی دوستوں نے کبھی بھی بلوچ قومی حقوق اور بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کی خاطر سودہ بازی موقع پرستی مفاد پرستی کی سیاست نہیں کی۔
بلوچستان کے باشعور عوام اپنے قومی حقوق کی اصول کیلئے پارٹی کی پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آنے والے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پارٹی کی موقف سیاست اور جدوجہد کومضبوط بنائے
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی رہنماء میر غلام رسول مینگل ، اسد بلوچ، ادا کریم ، علی مراد بلوچ ،الطاف بلوچ، غلام فرید مینگل، اور غلام ربانی نے ڈھاڈر میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی رہنماؤں کا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان میں بلوچ عوام کے خلاف جاری ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے بلوچ عوام کو مشکل اور سخت حالات میں ناانصافیوں کے سامنے کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے کونے کونے میں پارٹی کی پذیرائی عوامی تائید و حمایت میں اضافہ اور مقبولیت دراصل پارٹی کی اصولی موقف کی شاندار فتح ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے باشعور عوام اپنے قومی حقوق کی اصول کیلئے پارٹی کی پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آنے والے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پارٹی کی موقف سیاست اور جدوجہد کومضبوط بنائے ۔
بی این پی عوام کی تائید و حمایت اور سیاسی اور قومی جمہوری جدوجہد کی بدولت استحصالی قوتوں اور ان کے گماشتوں کے عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
پارٹی نے جس طرح لاکھوں افغان مہاجرین کی تعداد میں غیر قانونی مخالفت کی اور مردم شماری اپنے تحفظات کا اظہار کیا لہذا حکمران مردم شماری میں شامل کرائے گئے افغان مہاجرین کو فوری طور پر دور رکھیں ۔
انہوں نے بلوچستان کی قومی اور پارٹی کو مشکل وقتوں میں مضبوط کرنے پر بلوچستان بھر کے کارکنوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں طاقت کے ذریعے پارٹی کو کچلنے کی کوشش کی گئی لیکن آج بلوچستان بھر میں پارٹی کارکنوں کی ثابت قدمی مستقبل مزاجی اور قوم وطن دوستی کی سیاست سے گہری وابستگی کی رسیدے میں وہ قوتیں ناکامی سے دوچار ہیں ۔