کوئٹہ: جسٹس نوازمری قتل کیس میں کوئٹہ کے مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کی جسمانی ریمانڈ میں تین روز کیلئے توسیع کردی ۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نوازمری قتل کیس میں گرفتار نوابزادہ گزین مری کو سابقہ ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹر یٹ کوئٹہ ون محمد حنیف کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے عدالت سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے گزین مری کو مزید تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ کیس کی مزید سماعت دونومبر تک ملتوی کردی گئی۔