کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراﷲ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹراﷲ نذر بلوچ کی اہلیہ فضیلہ بلوچ بیٹی پوپل جان سمیت تین دیگرخواتین اور اسلم بلوچ کی ہمشیرہ اور بچوں کی مبینہ گرفتاری اورکراچی سے بی ایچ آراو کے سیکرٹری اطلاعات نواز عطاء بلوچ اورکمسن بچوں کوگرفتارکرنا بلوچ روایات کے منافی اقدام اور قابل مذمت ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں ماورائے آئین گرفتاریوں سے انسانی المیہ جنم لے رہاہے انہوں نے اداروں اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کی مبینہ طورپر اغوا نما گرفتاری کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اورانہیں فوری طورپر رہا کیاجائے ۔
ان کا کہناتھا کہ خواتین کی گرفتاری کیخلاف عدلیہ سے رجوع اور اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا۔