|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کاایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز سراوان ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس کی۔

صدارت سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کی اجلاس میں مردم شماری کاجائزہ لیا گیا شرکاء نے مردم شماری کے بعد بلوچستان کیلئے قومی اسمبلی کی صرف دو نشستوں کے اضافے کو ناانصافی سے تعبیر کیا ۔

اجلاس میں طے کیاگیاکہ مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات پریس کانفرنس کے ذریعے عوام اور میڈیا کے سامنے لایاجائیگا اجلاس میں نیشنل پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر اسحاق بلوچ ،منصور بلوچ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے آغا حسن بلوچ ،اختر حسین لانگو ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کی جانب سے آصف بلوچ ایڈووکیٹ اور عبدالواحد سابق ایم پی اے اسماعیل گجر اور قاری اختر شال کھرل نے شرکت کی ۔