کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اللہ نذر بلوچ کے خاندان کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ عزت واحترام کیساتھ تحویل میں ہیں، اس معاملے پر ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔
جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اللہ نذر بلوچ کے خاندان کو غیر قانونی طو رپر بارڈر کراس کرنے پر گرفتار کیا گیا ، ہم نے 11ہزار افراد کو غیر قانونی طو رپر افغانستان کا بارڈر کراس کرنے پر گرفتار کیا ہے ، ان کو بلوچ عزت ،روایات کیساتھ رکھا گیا ہے ۔
اس معاملے پر ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، ا س خاتون نے کراچی سے اپنا علاج کرایا تھا اور اس کے بعد کوئٹہ آئی تھیں ، اس کے بعد بارڈر کراس کر کے افغانستان جا رہی تھیں ، ہم نے پہلے مرحلے میں آپریشن کیا تھا جس میں اللہ نذر بلوچ اور بدقمستی سے بچ گیا تھا اب وہ افغانستان میں ہے ۔