۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2017

کوئٹہ: کیچ سے تین روز قبل اغواء ہونیوالے لیویز اہلکار کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔

لیویز کے مطابق کیچ کی تحصیل تمپ میں آسیا آباد کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت لیویز سپاہی جاوید علی ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی۔ انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

لیویز کے مطابق مقتول کو یکم نومبر کو نامعلوم افراد نے تمپ سے تربت جاتے ہوئے اغواء کیا تھا۔ مقتول عدالت میں عینی شاہد کے طور پر پیش ہونے کیلے جارہے تھے۔ ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ سے تقریباً55کلومیٹر دور کلی کلچاس میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔

دونوں خواتین اپنے گھر سے لکڑیاں جمع کرانے کیلئے نکلی تھیں اور راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئیں بارودی سرنگ پر پاؤں آنے سے دھماکا ہوا۔ دونوں زخمی خواتین کو ملتان ریفر کیا گیا تاہم راستے میں ہی ایک زخمی خاتون دم توڑ گئی۔