|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2017

کوئٹہ: تفتان سے ایران کے لئے 26ہزار زائرین داخل ہو گئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین تفتان بارڈر پر پھنس گئے جس کی وجہ سے وہاں پر خوراک کی قلت پید اہو گئی ۔

صوبائی حکومت نے مزید زائرین کو ایران جانے سے روک دیا ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے تفتان سے ایران کے لئے26 ہزار زائرن کو داخل کر دیا گیا جبکہ اب بھی ہزاروں کی تعداد میں زائرین تفتان بارڈر پرپھنس گئے جگہ کم پڑنے اور خوراک کی قلت کے باعث ذرائع کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس، لیویز کو تعینات کیا گیا ہے تاہم زائرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے زائرین کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔

خوراک کی قلت پیدا ہو گئی اور یہاں پر چیزں بھی مہنگے داموں فروخت ہور ہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہمیں ایران کے لئے جانے کی اجازت دی جائے اگر ہمیں اجازت نہ دی گئی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔