|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2017

کوئٹہ: نصیرآباد میں شوہر نے سیاہ کاری کے نام پر اہلیہ سمیت دو افراد کو قتل کردیا ور فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود گوٹھ محمد وفا عمرانی میں ملزم لکھمیر نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماۃ زہرا بی بی اور محمد عارف کو قتل کر دیا ۔ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔