|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2017

کوئٹہ: ایرانی سرحدی فورس نے پاکستانی حدود میں تین مارٹر گولے داغے جو کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی خلاف ورزی کا واقعہ پیر کو دوپہر تقریبا دو بجے پیش آیا۔ بارڈر پلر نمبر 156 کے قریب واقع ایرانی سرحدی فورس کی چیک پوسٹ سے یکے بعد دیگرے تین مارٹر گولے داغے گئے جو پاکستانی حدود کے دو کلومیٹر اندر پنجگور کے علاقے پراگ کوہ میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔