|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے محکمہ ایکسائزو میں گاڑیوں کے ٹیکسزکے چالان کی رقم میں خردبردکیس میں گرفتارملزمان کیخلاف ریفرنس فوری جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت میں گاڑیوں کے ٹیکسزکے چالان کی رقم میں خردبردکیس کی سماعت ہوئیْسماعت کے موقع پر محکمہ ایکسائزکے گرفتاراسسٹنٹ ای ٹی او اور تین انسپکٹرزکو عدالت میں پیش کیاگیا۔

عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائرنہ کئے جانے کے حوالے سے استفسارکیاجس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس کاریفرنس جلد جمع کرادیاجائیگا۔عدالت نے نیب کوملزمان کیخلاف ریفرنس جلدجمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15نومبرتک ملتوی کردی۔