کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کے بحالی کو طلباء تحریک کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعوری یکجہتی کے زریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے ۔
بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں طلباء بحالی تحریک کے حوالے شعوری یکجہتی حوصلہ افزاء یے بی ایس او کے مرکزی کال پر قائد اعظم یونیورسٹی سے طلباء کی بیدخلی اور جامعہ بلوچستان میں جاری تعلیم دشمن اقدامات کے خلاف مختلف زونز میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس جس میں طلباء اور عوام کے بڑی تعداد نے شرکت کیا ۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کا مسئلہ حل ہونا حوصلہ افزاء ہے لیکن جامعہ بلوچستان کے خلاف بی ایس او سمیت دیگر طلباء تنظیم سرآپا احتجاج ہے ۔
اس سلسلے میں چار مہینے تک احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں تمام اسٹیک اولڈرز نے طلباء کے مطالبات کی حمایت کی اور اسمبلی میں سفارشات کی صورت میں طلباء مطالبات کے حق میں قرار داد بھی منظور ہوئے ۔
لیکن وائس چانسلر ہٹ دھرمی کے سلسلے کو قائم رکھے ہوئے یے بی ایس او کا احتجاجی کال جامعہ بلوچستان میں کرپشن کے خلاف جاری رہے گی اور یونیورسٹی میں کرپشن کے خلاف ہائی کورٹ آف بلوچستان میں رٹ دائر کیا جائے گا
بی ایس او کے تمام زونز کو ہدایات دی گئی یے کہ جاری احتجاجی شیڈول کو جاری رکھے اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد یقینی بنائے۔