کوئٹہ: کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ پولیو ایک مہلک اور موذی مرض ہے جسکی تدارک کے لیئے زندگی کے تمام شعبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ براے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر شفیع دانش ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری زونل کمانڈر بی سی اسرار احمد عمرانی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندوخیل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار عبدالقیوم عمرانی ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو (2)سجاد احمد چھٹہ ایس ڈی او ایریگیشن انجینئر سعید احمد ایکسیئن بی اینڈ آر (1) عبدالرحیم سب دویژنل آفیسر سی اینڈ ڈبلیو صغیر احمد ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نصرت ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعظم گشکوری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خضدار شاہ زمان محمد حسنی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خضدار محمد شریف مینگل لائیو اسٹاک آفیسر خضدار عبدالحق زہری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل زاہدہ مصطفی ڈی ایس پی خضدار حاصل خان قمبرانی سپرننڈنٹ ڈی سی اٖس خضدار محمد مراد بلوچ ایس ایچ او سٹی منظور احمد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ۔
نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر شفیع دانش نے اجلاس کو بتایا کہ ہم سب کی کوشش ہیکہ ضلع خضدار کو پولیو کی مرض سے دائمی طور پر محفوظ بنائیں اس کے لئے لازمی ہیکہ سماج کے تمام طبقات ہمارے اس قومی مہم میں بڑ ھ چڑھکر اپنا کردار ادا کریں ۔
ہمارے خوش بختی ہیکہ گزشتہ تین سالوں سے ضلع خضدار میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواکمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلاشبہ پولیو جان لیوا مرض نہیں لیکن پولیو سے متا اثرہ بچہ زندگی بھر بیساکھی کا سہارا لینے پر مجبور ہوکر معاشرتی عدم مساوات کا شکار ہوکر احساس محرومی سے دوچار ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معمولی غفلت سے ایک بچے کی زندگی داؤ پر لگ جاتی ہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود عملے کو متنبہ کریں کہ وہ ضلع بھر میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ ہو ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کو یہ بھی تاکید کی جائے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں منتخب بلدیاتی نمائندہ ،علما کرام اور دیگر طبقات سے رابطہ کریں تاکہ پولیو مہم میں عوامی شرکت کو یقینی بناکر اہداف کو حا صل کیا جا سکے ۔
ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری اور ڈاکٹر شفیع دانش نے کمشنر قلات ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 20 تا 23نومبرسیشروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں کل ایک لاکھ 48 ہزار 4سو25سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر ہے ۔
تینتالیس یونین کونسلوں میں چار سو دس گشتی ٹیمیں ،چوبیس فکسڈ اور بارہ ٹرانزٹ ٹیمیں مختص کی گئی ہیں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے ہدایت کی کہ پولیو سلسلے میں کوتاہی برداشت برداشت نہیں کی جائے گی ۔