|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2017

کوئٹہ: آواران کے علاقے کولواہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت زاہد اور منور کے نام سے ہوئی دونوں کا تعلق ضلع آواران سے بتایا جاتا ہے ،سیکورٹی فورس کے ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان سے دو کلاشنکوف اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی۔