|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں قیدیوں پر تشدد ناقص کھانا فراہم کرنے بیمارقیدیوں کو علاج کی سہولیات نہ دینے کے خلاف درجنوں قیدی احتجاج کرتے ہوئے جیل کی چھت پر چڑھ گئے ۔

جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی واقعہ کے بعد بھاری پولیس نفری طلب کر لی گئی جبکہ دپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی عبدالعزیز بنگلزئی نے قیدیوں سے کامیاب مذاکرات کیئے ۔

پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے قیدی مصطفی شیخ کا کوئٹہ میں علاج کرانے معیاری کھانا فراہم کرنے اور بے جا تشد د کی روک تھام کی یقین دہانی پر قیدیوں نے احتجاج موخر کرتے ہوئے بارکوں میں چکے گئے واضع رہے کہ ایک ماہ کے دوران قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف تین مرتبہ احتجاج کیا ہے ۔