حب: وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات نہیں ہونگے تاہم مشکل حالات ہے مردم شماری پر اب بھی ہماری تحفظات برقرار ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز حب آمد پر میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ونیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب علی رند سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ان کے ہمراہ سینٹر ڈاکٹر اشوک کمار اور نیشنل پارٹی کے دیگر رہنما تھے میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات اظہار یکجہتی بنیاد ہوئی وہ ہمارے سیاسی اتحادی ہے وہ اس وقت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ۔
ڈاکٹر اللہ نذر کی اہلیہ گرفتاری ورہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت بلوچستان شاباش دتیاہوں جس طرح بلوچی روایات کے تحت انھیں اپنے پاس عزت احترام سے رکھا اور رہائی کے دوران انھیں چادریں پہناکر انھیں محفوظ طریقے سے گھر پہنچایا ۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر اپوزیشن کا اسٹنڈ ہے ،سی سی آئی جب تک منظور نہیں ہو گا وقت تک ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے ۔۔۔اور اس کے آئینی ترامیم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ آئینی ترمیم اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک پارلیمنٹ ایک ساتھ نہیں ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے تحفظات برقرار ہے افغان مہاجرین غیرملکی کی موجودگی میں مردم شماری پر ہمارے تحفظات ضرور تھے اور اب بھی ہے تاہم مجموعی طور پر مردم شماری ٹھیک ہوئی ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی کوئی چیز نظر نہیں آتی مشکل حالات ضرور ہے الیکشن سے قبل ہمارا کسی جماعت سے اتحاد ہے اور نہ ہی اس حوالے کوئی مشاورت چل رہی ہے مختلف سیاسی جماعتیں انتخابی الائنس اور سیٹ ایڈ جسٹنمنٹ کے حوالے مشاورت کررے ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ مشرف باہر رہے تو ان کے لئے اچھا ہے پاکستان آنے اور عملی سیاست میں حصہ لینا درکنا وہ اگر آگئے تو ایسی جوتے پڑیں گے انہوں نے کہا کہ مشرف عملی سیاست کے بجائے فیس بک کی حد تک رہے اسی میں اس کی عافیت ہے فیس بُک کی حد رہے تو اس میں اس کی عافیت ہے ۔