|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

پسنی: سول سوسائٹی پسنی کی جانب سے گوادر کو پانی سپلائی کرنے والے سے ٹینکر پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ۔۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سے دشت کنچتی میں گوادر کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر پر حملے کے خلاف آج پسنی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی پسنی نیادی سر سے شروع ہوکر مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے مین چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔۔جس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین میونسپل کمیونٹی پسنی عبدالحکیم۔کونسلر این پی پسنی عبدالرشیدابوالخیراور دیگر نے کہا کہ یہ ایک قابل مذمت واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی کی قلت ہے اور اسطرح کی واقعات سے عوام کی حوصلے پست نہیں ہوں گے۔مقررین نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر اس طرح کی کاروئیواں کرکے عوام کو خوف میں مبتلا کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔