کوئٹہ : کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے خلاف شہریوں کا گیس آفس کا گھیراؤ کیا پولیس نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں نواں کلی، کچلاک، سریاب، چمن ہاؤسنگ، بلوچی اسٹریٹ، سٹیلائٹ ٹاؤن، کاکڑ کالونی، بروری روڈ، شہباز ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے بعد شہریوں نے سوئی سدرن گیس آفس کے سامنے دھرنا دیا اور گیس دفتر کا گھیراؤ کیا جس کے باعث گیس دفتر کے عملے نے دفتر کو بند کر کے پولیس طلب کیا ۔
مظاہرین گیس انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور مظاہرہ کیا مظاہرین نے کہا ہے کہ جب بھی کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو گیس انتظامیہ جاں بوجھ کر گیس پریشر میں کمی پیدا کر دیتے ہیں اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور بزرگ بیمار ہو تے ہیں جس دن سے کوئٹہ میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔
گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے مظاہرین نے کہا ہے کہ اگراحتجاج کے بعد بھی اگر معاملہ حل نہ ہوا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔