|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2017

تمبو : بلوچستان نیشنل مومنٹ کے مرکزی صدر اور بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی چارسالہ کارکردگی صفر ہے ترقی کے دعوئے محض اخباری بیانات تک محدود صوبے کے اندر بے روزگارہ اور عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے۔

بلوچستان کی ترقی کا اندازاس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گوادر کے عوام آج بھی پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں بلوچستان کے عوام روایتی اور مورثی سیاستدانوں کو 2018کے عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں ڈیرہ مرادجمالی میں کارکنوں اور عہدیداران سے خطاب کے دوران کیا بی این ایم کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن سیّد عبدالقادرشاہ نصیر آباد کے ضلعی صدر عزیز احمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمد علی سولنگی انفار میشن سیکرٹری سیّد مختیار شاہ ڈیرہ مرادجمالی تحصیل کے آرگنائزر منظور احمد بلوچ جنرل سیکرٹری سیّد مرتضیٰ شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین سونا چاندی اگلنے والی سرزمین ہے تمام قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کے عوام آج بھی گیس پانی تعلیم بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاج ومعالجہ کی سہولیات کا فقدان اور تمام محکمے مفلوج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکمران طبقہ آئے روز اخباری بیانات میں ترقی اور خوشحالی کے بلند بانگ دعوئے کرتے ہیں ان کے یہ دعوئے صوبے کے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے بلوچستان کے اندر بے روزگاری عروج پر ہے آج بھی صوبے میں بسنے والے لاکھوں بچے حصول تعلیم سے محروم ہیں ۔

محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی کے نفاذ کے دعوئے کیئے گئے کوئی اصلاحات سامنے نہیں آئی آج بھی صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ہر ایم پی اے کو سالانہ کروڑوں روپے کے فنڈز ملتے ہیں تاہم ان کے علاقوں میں جاکر حالات دیکھو تو دل خون کے آنسو روتا ہے ہر طرف لوٹ مار کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہے صوبے کے عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ۔

موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی صفر ہے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے بے روزگاری کے باعث آج صوبے کا نوجوان طبقہ اپنے مستقبل سے مایوس نظر آرہا ہے جائز کا کیلئے بھی رشوت دینی پڑرہی ہے ۔

بلوچستان کے عوام کے حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے صوبے کے وسائل قدرتی معدنیات اور نوکریوں پر سب سے پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے ناانصافیاں زیادتیاں اور استحصال کا سلسلہ بند نہ ہواتو صوبے کے اندر عوام میں پایا جانے والا مایوسی کا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ۔

حکمران طبقے کو حُوش کے ناخن لینے چاہیے میرٹ اور اہلیت و قابلیت کی بنیاد پر صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو بلا امتیاز سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں صوبے کے عوام کو گیس پینے کا صاف پانی تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ 2018 عام انتخابات کا سال ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے روایتی اور مورثی سیاستدانوں کو مسترد کرکے ان سے چھٹکارہ پائیں بی این ایم صوبے بھر میں اپنے امیدوار کھڑی کرے گی عوام بی این ایم کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں صوبے کے عوام کی مایوسیوں کو دور کریں انھیں بنیادی سہولیات فراہم کریں گے صوبے سے بے روزگار ی ختم کرکے ترقی کے عمل میں صوبے کے عوام کی موثر شرکت داری کو یقینی بنائیں گے