|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2017

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کے رد عمل میں دوسرے دن بھی کوئٹہ بلوچستان کے کئی مقامات پر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے، مظاہرین نے حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے چھیڑچھاڑ کرنے والوں کو سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سنی تحریک کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے فیض آباد دھرنے پر آپریشن کیخلاف دھرنے قائدین کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت سنی تحریک کوئٹہ کے صدر حافظ محمد یوسف سکانزئی نے کی ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد دھرنا کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں یہ عقیدہ ختم نبو ت کے تحفظ کیلئے ہیں دھرنے والوں اور پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت کے قوانین پر شب خون مارنے والوں کو بے نقاب کیا جائے دھرنے پر آپریشن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ دھرنے والوں کے مطالبات منظور کئے جائے ۔

بصورت دیگر دھرنے میں بیٹھے قائدین پر ہم لبیک کہتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سربراہ سنی تحریک علامہ بلال سیلم قاری کے خصوصی ہدایت پر آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اگر حکمرانوں نے اپنی روشن نہ بدلی تو انکے پورے کابینہ کو جانا پڑے گا ۔

اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑھے گا ،فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے جاری دھرنے پر پولیس کی جانب سے آپریشن کے خلاف صحبت پور میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے کارکنوں،علماء کرام کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور میں چوک پر ڈیرہ اللہ یار روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اور موجودہ حکمرانوں کو یہودی لابی کا ایجنٹ قرار دیا۔اس موقع پرعلامہ ایازاحمدسلطانی،علامہ طارق حسین لاشاری ،رحمت اللہ کھوسہ ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت یہودی لابی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔آئین پاکستان میں ختم نبوت ﷺکی شک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ترمیم کیا گیا۔

اورپھر حکومت نے دھرنے کے شرکاء پر بے رحمانہ آپریشن کرکے مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیئے ہیں،تحریک لبیک یارسولؓ اللہ کی کال پر آج بروز پیر حب سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی پرامن ہڑتال ہوگی توڑ پھوڑ کرنے والے نہیں ہیں پاکستان ہم نے ہی بنایا تھا اور ہم ہی بچائیں گے پرامن احتجاج کو انتظامیہ نے زبردستی روکنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

احتجاج میں سنی تحریک . جمعیت علمائے پاکستان ،سنی فورس ،پاکستان سنی تحریک ،سنی اتحاد سمیت دیگر اہلسنت تنظیمیں شریک ہوں گی ان خیالات کا اظہار مولانا وزیر احمد رضوی ،مفتی غلام قلندرانی نے مولانا محمد وارث ،مولانا الیاس گبول ،مفتی محمد ایوب حسینی ،مفتی سعید احمد رضوی ،خلیفہ گل حسن کرمی ،مولاغوث بخش بگٹی،مولانا علی محمد نقشبندی ،حافظ منصور رحیمی ،خلیفہ عبدالقادر ،صابر رضا ،سید منور شاہ .،غلام محمد رونجھو ،محمدحسن کرمی کے ہمراہ نورانی مسجد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے عاشقان رسولؓ پر ظالمانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر آج بروز پیر تحریک لبیک یارسولؓ کی مرکزی کال پر صنعتی شہر حب سمیت ضلع لسبیلہ اور پورے بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی ہڑتال پرامن ہوگی توڑ پھوڑ کرنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔

اگر انتظامیہ نے پرامن احتجاج کے راہ میں رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ داری انتظامیہ پر ہی عائد ہوگی ، جمعیت علما ء پاکستان و جماعت اہلسنت تحصیل بھاگ کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کے قانون میں ترامیم کے خلاف اسلام آباد میں پر امن دھرنے پر حکومتی تشدد ظلم و بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی ضلعی صدرلہڑیحا فظ اصغر علی مغیری کی قیادت میں نکالی گی ۔

ریلی میں صوبائی مجلس شوریکے رکن محمد بخش ابڑو جے یو پی کے رہنما علامہ غلام عباس قادری حاجی خورشید مغیری جے کیو ایم کے مرکزی رہنما کامریڈ فیاض احمد جاموٹ جے یو پی حضور بخش گل محمد ھانبھی نور احمد ھانبھی صابر حسین فیض محمد پیچوہا لعل بخش شیخ حافظ غلام نبی حافظ مجاہد حسین حافظ محمد سلیم شریف الدین و دیگر سیکڑوں عقیدہ مند شامل تھے شرکا نے پلے کارڈ ا ٹھا رکھے تھے ۔

جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے،ملک بھر کی طرح مانجھی پور میں تحریک لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے د ھرنے پر حکومتی جانب سے تشدداورلاٹھی چارج کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا۔اس سلسلے میں مانجھی پور میں مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین نے ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

شرکا ء نے پلے کارڈاور بینراٹھائے ہوئے تھے جن پروفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنے کے مطالبات اور مذمتی نعرے درج تھے ۔

ریلی شہرکے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تحصیل پریس کلب پہنچی اور جلسے میں تبدیل ہوگئی جلسے سے جماعت صالحین ،تنظیم نوجوانان ویلفیئر،جماعت اہلسنت کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ حرمتِ رسول ﷺپر عزت آبرو،جان ومال اور اولاد سب قربان کردیں گے لیکن ختم نبوت پر سمجھوتہ کسی صورت قبل نہیں ہے، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں تنطیم الفقراء الحسینی اہلسنت کے زیر احتمام موٹر سائیکل، کارگاڑیاں پک اپ ریلی نکا لی گئی ۔

جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کر گیا جلسہ سے مولا نا محمد یا سین اڈھا نو ، مولانا سعراج احمد بروہی، مولا نا عبدالمجید جتک اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غلام رسول ہیں اور عاشق رسو ل ہیں ہم اپنے نبی کریم ﷺ کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں گے اور نہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ نبی کریم حیات النبی ہیں اور نور ہیں جس سے اللہ پا ک نے بھی پیا ر کیا اور قرآن پاک آخری نبی پر اتا را گیا۔

انہوں نے کہا کہ 12ربیع ا لاول ہم عید کی خوشی سے بھی زیا دہ مناتے ہیں اور مناتے رہیں گے کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ نبی کریم حیات النبی ہیں ریلی کے شرکاء نے جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ ، سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے شہر گونج اٹھا ،سنی تحریک کے مرکزی کال پر ڈھاڈر میں بھی اسلام آباد دھرنا مظاہرین پر تشدد لاٹھی چارج گرفتاریوں کے خلاف شٹر داؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ریلی کے شرکاء کو پولیس کی جانب سے مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی احتجاجی ریلی مولانا محمد اشرف قادری کی قیادت میں نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ریلی ڈھاڈر سے ریلی نکالی جو رندعلی شاہی چوک سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا ۔

اس موقع پر مظاہرین حکومت کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے ریلی مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے مولانا اشرف قادری،مولانا یار جان قادری مولانا علی نواز قادری دیگر نے کہا کہ حکومت نے ایک شخص کو بچانے کیلئے جس طرح عاشقان رسول کے پر امن دھرنے پر طاقت کا استعمال کرکے کارکنوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کرکے یزیدیت کی یاد تازہ کردی ہے۔