|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2017

 اسلام آباد: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس آئندہ ہفتے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور کثیر الجہتی امور پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کریں گے۔

 امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر دفاع خرم دستگیرسے ملاقات کریں گے اور کثیر الجہتی امور پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کی طرح اس بار بھی امریکا کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہوں کےحوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگرد پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے افغانستان میں امریکی و اتحادی فوج پر حملوں میں ملوث ہیں، جبکہ پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔