|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2017

کوئٹہ: پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ 

لیویز کے مطابق منگل کی رات پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے حفیظ اللہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کی زد میں انکا گارڈ شاہجہان ہلاک جبکہ عنایت زخمی ہوگیا۔

لیویز نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیاجہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔