کوئٹہ: کوئٹہ چھاؤنی میں رہائشی کوارٹر میں گیس بھرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق کوئٹہ چھاؤنی کے علاقے ہارون لائن میں رہائش پذیر پاک فوج کے ملازم حوالدار محمد رفیق اپنے بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ کمرے میں سوئے ہوئے تھے اس دوران کمرے میں لیکیج کے باعث گیس جمع ہوگئی ۔
گیس بھرنے سے آکیسجن ختم ہوئی تو محمد رفیق ، اس کے دو بیٹے، ایک بیٹی دم گھٹ کر جاں بحق جبکہ ایک بیٹی اور اہلیہ بے ہوش ہوگئی۔ بے ہوش افراد کو سی ایم ایچ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ لاشوں کو آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیاگیا۔