کوئٹہ: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو,اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیرمین دوستین خان جمالدینی چابہار پورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے چاہ بہار پہنچ گئے.. تقریب آج ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے بندر گاہ چاہ بہار پورٹ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو کریں گے جس میں شرکت کیلئے وہ گذشتہ روز گوادر پہنچے ,اور آج گوادر سے براستہ مکران کوسٹل ہائی وے 250بارڈر ایران پہنچے ہیں۔
جہاں وہ چاہ بہار پورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے, چاہ بہار پورٹ حال ہی میں مکمل ہوئی ہے گوادر اور چاہ بہار دونوں سسٹر سٹی کا معاہدہ گزشتہ سال کرچکے ہیں اور دونوں بندرگاہوں کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے بھی اتفاق , تعاون ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے
حاصل بزنجو چاہ بہار پورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے
![]()
وقتِ اشاعت : December 3 – 2017