کوئٹہ: ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستانی حدود میں مزید 9مارٹر گولے داغے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی بارڈر فورس نے بدھ کو مغرب اور عشاء کے درمیان پاکستانی حدود کی جانب یکے بعد دیگرے نو مارٹر گولے داغے جو پاکستانی حدود کے تقریباً دو کلومیٹر اندر پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے ایف سی کی پشک پوسٹ کے قریب گرے ۔ تمام مارٹر گولے کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔