|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2017

سبی: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی کی ملاقات ،وزارت کے عہدے سے استعفیٰ کی واپسی سمیت دیگر امور پر بات چیت،اختیارات میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرونگا۔

استعفیٰ کی واپسی کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے بعد کرونگا،میر دوستین خان ڈومکی کی وزیر اعظم سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران میر دوستین خان ڈومکی سے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ کی واپسی سمیت دیگر امور پر بات چیت کیااس موقع ورزیر اعظم نے میر دوستین خان ڈوکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں آپ کے استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں کرونگا اوراستعفیٰ کی واپسی کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے بعد کرونگا۔