کوئٹہ+اندرون بلوچستان : شہداء آرمی پبلک اسکول کی تیسری برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیاگیا ، کوئٹۃ میں کیمرج اور میلینیم شاپنگ مال سمیت درجن بھر نجی اسکولوں میں شہداء سے یکجہتی کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد کئے گئے۔
اس موقع پر اساتذہ اور مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے شہداء کی لازوال قربانی پر تقریری مقابلے پیش کئے، اس موقع پر طلباء وطالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے، کوئٹہ کے علاوہ گوادر، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، بارکھان، اوستہ محمد میں بھی تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیاگیا ۔
کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام باچاخان مرکز میں شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس سے ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی ،رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عیسیٰ خان جوگیزئی ،ودیگر کا خطاب ،ان کاکہنا تھا کہ سانحہ 16دسمبر کو مستقبل کے نونہالوں کو تہہ تیغ کرکے ہمارے مستقبل کو تاریک بنانے کی انسانیت سوز عمل کا مظاہرہ کیا گیا ۔
دہشت گردوں ،انتہاپسندوں کو سکول تک رسائی بغیر مقامی سہولت کاروں کاممکن نہیں تھا پھر واقعہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل کی گئی لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کرایاجاسکا ۔
گوادرمیں سی ایم بی ایجوکیشن اکیڈمی اسکول کی جانب سے شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر اشرف حسین اور پاکستان نیوی کے پی این ایس اکرم کے سی او لیفٹیننٹ اورنگزیب تھے تقریب میں اسکول کے بچوں نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملی نغمی خاکے اور ٹیبلو پیش کئے ،ایف سی پبلک سکول بارکھان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا ۔
تقریب میں کمانڈنٹ ایف سی بلوچستان کوہلو کرنل امجدخان ،ونگ کمانڈ ایاز خان ،چےئرمین میونسپل کمیٹی بارکھان کے چےئرمین سردارزادہ عبدالسلام شاہ،ایس پی بارکھان عبدالفتح بگٹی ،ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفیسر اخترمحمد کھیتران کے علاوہ معتبرین اور والدین نے شرکت کی۔
طلبہ وطالبات نے اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں تقاریر اورخاکے پیش کئے جس میں دہشت گردوں کے خلاف عملی مظاہرہ کرکے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا اورطلبہ نے شہداء کو خراج پیش کیا،کوہلو میں یوتھ فورم کی جانب سے بینک چوک میں تقریب، تقریب میں یوتھ کے نوجوانوں اور سرکاری و سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب میں شریک لوگوں نے سانحہ پشاور کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا شہدا کے یاد میں شمع روشن کئے گئے اور ان کی درجہ بلندی کے لئے دعائیں کی گئی ، ڈیرہ مرادجمالی میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلیاں نکالی گئی ۔
سانحہ میں شہید ہونے والے معصوں بچوں سمیت دیگر افرادکیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،صوبے کی دیگر اضلاع کی طرح اوستہ محمد میں بھی مختلف سیا سی سماجی اور قبائلی لوگوں کے علاوہ اسکول کے بچوں نے بھی ریلیا ں نکا لیں گئیں