کوئٹہ: وفاق یوزیر کا مران مائیکل کا ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات سادگی سے منانے سمیت ایوان صدر میں ہونے والی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان ، ملک انتہائی نازک دورسے گزر رہا ہے۔
دہشت گردوں کا نسل مذہب اور قومیت سے کوئی تعلق نہیں ، مسیحوں کا خون پاکستان کی بنیادوں میں شامل ہے، سانحہ 17دسمبر ملک کیخلاف گھناؤنی سازش ہے۔
کوئٹہ پریس کلب میں ،ڈاکٹر اشوک کمار، رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر اور رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور بلا تفرقی رنگ ونسل ہم سب پاکستان کی شہری ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحوں نے ہمیشہ جہاں اپنا نمایاں گرانقدر کردار ادا کیا وہیں پر مسیحوں نے پاکستان میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔
پاکستانی مسیحی پاکستان کے خیر خواہ اور محب وطن سچے پاکستانی ہیں جن کا خون پاکستان کی بنیادوں میں شامل ہے دہشت گردی کے یہ واقعات ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قیام پاکستان میں ہمارے آباؤ اجداد نے لازوال قربانیاں پیش کیں اور آج جبکہ پاکستان تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور اندرونی وبیرونی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے تو پاکستان مسیحی اس نازک موقع پر بھی اپنی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے ۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی طرف سے شہید ہونیوالے افراد کیلئے دس لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا وفاقی وزیر اور دیگر وفد نے آئی جی ایف سی بلوچستان سے25 دسمبر کو کرسمس کی تقریبات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
وفاقی وزیر نے واقعہ کی دوران انتہائی جواں مردی سے مقابلہ کرنیوالے فورسز اہلکارروں کو خراج تحسین پیش کیا،قبل ازیں وفاقی وزیر ودیگر نے سول ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت اور گورا قبرستان میں آخری رسومات میں شرکت اور جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا
ہمارا خون پاکستان کی بنیادوں میں شامل ہے، کامران مائیکل
![]()
وقتِ اشاعت : December 21 – 2017