کوئٹہ : کوئٹہ کی رہائشی خاتون کی حکام بالا سے بیٹے کی بازیابی کی استدعا۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عذرا بی بی کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل فورسز کی وردی میں ملبوس افراد میرے گھر میں داخل ہو کر بیٹے کامران اور گھر میں موجود رقم کو اپنے ساتھ لے گئے۔
مبینہ طور پر لاپتہ کامران صدیقی محکمہ ایگری کلچر میں ملازم اور پراپرٹی ڈیلر ہے ان کا کہنا تھا کہ گھر سے لے جانے والی رقم میری نواسویں کے زمین کے حصے کی تھی جس کو بیچنے کا اختیار میرے بیٹے کو دیا گیا تھا۔
فروخت کی جانے والی زمین کی مد میں رقم کی پہلی قسط چار ماہ پہلے وصول کی گئی تھی اور دوسری قسط19 اکتوبر کو میرا بیٹا وصول کرکے گھر لایا تھا مذکورہ رقم روپے ایک کروڑ27 لاکھ57 ہزار روپے تھے ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بیوہ عورت ہوں اور میرا بیٹا ہی میرے گھر کا واحد کفیل ہے دو ماہ سے ہم شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔
عذرا بی بی نے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام سے بیٹے کی بازیابی اور گھر سے مبینہ طور پر لے جائے جانے والی رقم ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ کی رہائشی خاتون کا بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ
![]()
وقتِ اشاعت : December 22 – 2017