کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان اور عوام کی تعمیر و ترقی اور خدمت ہماری شعوری سیاست کا اولین مقصد ہے سریاب سمیت پورے بلوچستان میں پسماندگی ‘ بدحالی ‘ بدامنی ‘ جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی بصیرت اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے ممکن ہوا ہے ۔
تنظیم کے ذریعے عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں متحد کرتے ہوئے پارٹی کو قومی جماعت بنایاجاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر چیئرمین پھلین بلوچ ‘ جنرل سیکرٹری کوئٹہ علی احمد لانگو ‘ پشتون ریجن کے سیکرٹری صدیق پانیزئی ‘ نائب صدر کوئٹہ حنیف کاکڑ ‘ عبدالستار بلوچ ‘ سعیدسمالانی ‘ عارف دہوار ‘ ٹکری نصراللہ کرد ‘ خلیل بلوچ نے ممتاز ٹاؤن جیو یونٹ کے قیام کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس سے قبل ممتاز ٹاؤن جیو یونٹ کے انتخابات عمل میں لائے گئے انتخابات کے انعقاد کرنے کے لئے مرکزی کمیٹی کے ممبر پھلین بلوچ کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی نامزد ہوا جس کے ممبران میں صدیق پانیزئی اور عبدالستار بلوچ شامل تھے انتخابات میں خلیل احمد یونٹ سیکرٹری ‘ نثار احمد بلوچ ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری غلام نبی ‘ منیر احمد ‘ صدام ممبران شاہوانی کونسل اور ٹکری نظر کرد ‘ عزیز سرپرہ ‘ غلام حسن رند اور نیک محمد تحصیل کونسلران منعقد ہوئے نئے عہدیداران سے ضلع صدر نے حلف لیا ۔
نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم ہی واحد ذریعہ ہے جو ڈسپلن اور تربیت کے عمل کو پروان چڑھاتا ہے اور تنظیم کے ذریعہ رابطہ کاری مضبوط ہوتی ہے کارکن پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے تنظیم کاری کے عمل میں مکمل حصہ لیں ۔
انہوں نے کہا عام انتخابات 2013ء سے قبل بلوچستان تاریخ کی بدترین بدامنی ‘ لاقانونیت ‘ پسماندگی ‘ جہالت ‘ بدانتظامی کا شکار تھا اور بلوچستان کا نام خوف و ہراس کے نام پر جانا پہنچانا جاتا تھا عام انتخابات کے بعد نیشنل پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت کی تشکیل کر پاتی ہے اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ‘ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔
ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنی سیاسی بصیرت اور تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے تمام مسائل کو بتدریج بہتر کرائے گئے جس سے بدامنی ‘ پسماندگی ‘ جہالت جیسے سنگین دور سے نقل کر بلوچستان ترقی و خوشحالی کی طرف گا۔
مزن ہوا مقررین نے کہا کہ سریاب میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں قلت آب اہم مسئلہ تھا جس کے لئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واٹر سپلائی اسکیم فراہم کرائیں تعلیم ‘صحت اور دیگر ترقیاتی کام کرائیں ۔
مقررین نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں نیشنل پارٹی کو سریاب سے کامیاب کرائیں تاکہ حقیقی نمائندگی کے طورپر عوام کی خدمت کریں۔