|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2017

نوکنڈی : پاک ایران سرحدی امور پہ پاکستان اور ایران کے افیسران کے درمیان اہم ملاقات کی ۔

دو طرفہ سرحدی پٹی پہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ فضائی نگرانی پہ اتفاق تفصیلات کیمطابق پاک ایران سرحدی امور پہ برگیڈئیر راحت علی کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عمر ستار لیفینٹنٹ کرنل کاشف رازاق اسسٹنٹ کمشنر تفتان حاجی ظفر جان کبدانی میجر رسالدار اکبر خان سنجرانی نائب رسالدار میر الہی بخش نوتیزئی جبکہ ایرانی جرنل سعید کومونی و دیگر ایرانی حکام کا تفتان میں اھم ملاقات ہوئی ۔

جہاں دو طرفہ سرحدی پٹی کو ہر ممکنہ خطرات سے محفوظ کرنے میں فضائی گشتوں پہ اتفاق کیا گیا پاکستانی فضائی گشت پلر 72 سے شروع ہوکر پلر 131 تک ہوگا سرحدی پٹی کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹر سے کیا جائیگا۔