|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2017

اوتھل:  ضلع لسبیلہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور ہمارے کنٹرول میں ہے ۔ پولیس کی کارکردگی بہتر ہے ۔ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے گا اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی ۔

پولیس کو جدید ٹرینگ کرائی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی قلات رینج نثار احمد خان نے ڈی پی او آفس اوتھل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں حب میں پولیس نے بہت کارروائیاں کی ہیں اور اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغویوں کو بازیاب بھی کرایا ۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی سے موٹر سائکلیں چوری کرنے والے گروہ کو گرگرفتار کے چوری شدہ موٹر سائکلیں بر آمد کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں پولیس کی کمی ضرور ہے کیوں کہ حب میں فارنرز لوگوں کی ذیادہ آمد ہوتی ہے اور انھیں سیکورٹی بھی فراہم کی جاتی ہے اور لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داریاں اے ایریا میں پولیس کے پاس ہے اور وی آئی پیز کو اسکاٹ وغیرہ کے لئے بھی پولیس کو ضرور تعینات کیا جاتا ہے جس کے لئے نفری کی ضرورت ذیادہ ہے ۔

اس کے لئے ہم نے حکومت کو لکھا ہے کہ بی سی کے اہلکار دیے جائیں جو فارنرز لوگوں کی ڈیوٹیاں دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ پولیس میں عنقریب بھتیاں کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس کو جدید اسلحہ فراہم جائے گا اور پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں بھی دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹرینگ کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں پولیس کی کاکردگی بہتر ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور منشیار فروشوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ خاص کر حب کراچی کے قریب ہونے کی وجہ سے کرمنل کراچی سے کارروائیاں کر کے حب میں رو پوش ہو جاتے ہیں لیکن حب پولیس نے ان کرمنل لوگوں کا گہراؤ تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ لسبیلہ سے بھاگنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔

دریں اثناء ڈی آئی جی قلات رینج نثار احمد خان نے ڈی پی او لسبیلہ عبدالرؤف بڑیچ کے ہمراہ اوتھل بازار اور سرکٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔ بعدازاں ڈی آئی جی قلات رینج کی زیر صدارت ضلع لسبیلہ کے تمام سرکل ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی بحالی ، کرائم کی روک تھام اور منشیات کے خاتمے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے ۔

اجلاس میں ڈی ایس پی سی آئی اے ملک عبدالستار رونجھو، ڈی ایس پی اوتھل شیخ منور علی لاسی، ڈی ایس پی حب جان محمد کھوسہ ، ڈی ایس پی وندر قادر بخش زہری ، ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی رونجھو، ایس ایچ ہائیٹ عارف بلوچ ، ایس ایچ او ساکران شاندار شاہنواز مینگل ، ایس ایچ او غڈانی فلک شیر ، ایس ایچ او وندر نبی بخش رونجھو، ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ، ایس ایچ او بیلہ محمد امین لاسی، سی آئی اے انچارج نذیر حسین شاہ، آفس سپرنٹنڈنٹ حق نواز ، اکاؤنٹنٹ فضل رونجھو ، سیکورٹی انچارج غلام دین شیخ، محرر اوتھل محمد ہاشم شاہوک ، محرر حب سٹی اکبر شیخ بھی موجود تھے۔