حب : مسلم لیگ(ن) لسبیلہ کے صدر وچیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ محمد انور رونجھو اپنے دیگر ساتھیوں وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ قادر بخش جاموٹ ،وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب یوسف بلوچ ،کونسلر نصیر احمد رونجھو اور کونسلر عظیم سیناں،وڈیرہ نذیر شیخ ودیگر جام گروپ کے کونسلران و ساتھیوں کے ہمراہ جمعہ کی شام کو بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جام بھوتانی اتحاد لسبیلہ بلکہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی مفاد میں ہے ۔
لسبیلہ کی ترقی کا ضامن ہوگا کیونکہ یہ اتحاد نہ صرف لسبیلہ بلکہ پورے صوبے اور ملک پر اچھے ثرات مرتب کرنگے بلکہ لسبیلہ کے اجتماعی مفادات کے تحفظ اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ہونے والے اتحاد پائیدار اور مستحکم بنیادوں پر ہوتا ہے اہل لسبیلہ کیلئے یہ انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ جام خاندان اور بھوتانی برادران کے درمیان سیاسی اختلافات کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔
ان دونوں خاندانوں کا سیاسی اختلاف مزید رہتا تو لسبیلہ کو اجتماعی طور پر نقصانات ہوتے اور یہ اتحاد بڑی باریک بینی حالات وواقعات اور اجتماعی نقصانات کو مد نظر رکھ کرکیا جارہا ہے اور یہ سیاسی اتحادنہ صرف لسبیلہ کی سطح پر بلکہ صوبے اور ملک کیلئے بھی انتہائی نیک شگون ہوگا لسبیلہ میں بسنے اور روزگار کرنے والے تمام لوگ اس اتحاد سے نہ صرف انتہائی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس اتحاد سے ان کے حقوق اور علاقے کے اجتماعی مفادات کا تحفظ ہوگا اور یہ اتحاد لسبیلہ کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ثابت بنے گا ۔
اس اتحاد کے حوالے سے جام صاحب اوربھوتانی صاحبان نے یقین لسبیلہ کے اجتماعی مسائل وحالات کا ضرور بغور جائزہ لیا ہوگا کہ ان کے سیاسی الگ الک پلیٹ فار م سے نہ صرف لسبیلہ کے اجتماعی مفادات کو نقصان ہو رہا تھا بلکہ یہاں پر بسنے والے لسبیلہ کے لوگ اجتماعی طور پر اس سیاسی اختلاف سے خوش نظر نہیں آرہے تھے اور لسبیلہ کے لوگ اُمید رکھیں کہ ان کے مفادات اور لسبیلہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے جام بھوتانی اتحاد لسبیلہ کا تاریخی پلیٹ فارم ہو گا اور انشاء اللہ لسبیلہ کی سرزمین پر ایک نئے اور خوبصورت دور کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔
اس اتحاد میں نہ تو کوئی لالچ تھی اور نہ ہی کوئی ذاتی مفادات بلکہ یہ اتحاد صرف اور صرف لسبیلہ و بلوچستان اور پاکستان کے مفاد میں کیا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ جام اور بھوتانی خاندان نے ہمیشہ عوام اور پاکستان کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ مزید مضبوط سے مضبوط ہو تا جائیگا اور لسبیلہ ملک کا پُر امن ترین ضلع ہے اور اس ضلع میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی خزانے رکھے ہیں ۔
یہاں پر پورے ملک سے لوگ آکر اپنا روزگار کرتے ہیں اور پُر سکون زندگی گزارتے ہیں لہٰذا لسبیلہ کے روایتی امن وسکون اور اجتماعی مفادات کے پیش نظر اور اس کے تحفظ کیلئے جام بھوتانی اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھی ۔
جام بھوتانی اتحاد ترقی کا ضامن ہوگا، محمد انور رونجھو
وقتِ اشاعت : December 23 – 2017