سبی: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے کہا کہ یوم قائد تجدید عہد کا دن ہے ،ہمیں اپنے ملک اور نئی نسل کی آبیاری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،قائد اعظم نے بے شمار قربانیوں کے بعد قیام پاکستان کو یقینی بنایا،قائد اعظم کے پاکستان کے خواب کو عملی جامعہ پہنانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایف سی سبی کے زیر اہتمام ایف سی پبلک سکول علمدار میں قائداعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقارباجوہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرمحمد بلال خالق نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراویس انوار مہناس،میجر انجم منہاس ، سابق چیئرمین حاجی محمد داود رند، کونسلر میر اسلم گشکوری سمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب میں مختلف اسکولوں کے طالبات نے ملی نغمے ،ٹیبلوز،خاکے اور تقاریر ے پیش کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 25دسمبر کادن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا دن ہے اور اس عظیم دن کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم قائد اعظم کے خواب کو عملی جامعہ پہنا کر مملکت خداد پاکستان کا دنیا کے نقشے میں مورال بلند کریں گے اور سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل ہم غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے لیکن قائد اعظم8 محمد علی جناح اور ان کے رفقاء نے بے شمار قربانیوں کے بعد قیام پاکستان کو معرض وجود میں لایا جو کہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگان اور اکابرین کی قربانیاں دئے کر آج ہمیں آزاد سرزمین فراہم کی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آنے والی نئی نسلوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کریں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہوسکے ۔
تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی، کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقارباجوہ ،ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران،ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرمحمد بلال خالق ،سابق چیئرمین حاجی محمد داود رنداور دیگر نے طلباء اور طالبات اور استاتذہ کرام میں انعامات تقسیم کئے۔
شہر کے مختلف مقامات پر ایف سی سبی کی جانب سے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، گورنر ہاوس کی سامنے ایف سی سبی کے تعاون سے میر شہباز خان باروزئی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال تھے ۔
تقریب میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند ،یو سی چیئرمین وڈیرہ غوث بخش گورگیج،میر شہباز خان باروزئی ،سمیت انجمن تاجران کے نمائندوں،معتبرین اور معززین شہری کے علاوہ معذور افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سالگرہ کا کیک کاٹا اور تقریب کے اختتام پرملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی ،اورترقی کے لئے دعا کی گئی ۔
یوم قائد تجدید عہد کا دن ہے ،نواب غوث بخش باروزئی
وقتِ اشاعت : December 26 – 2017