|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2017

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کی عدالت راشد محمود نے بینک ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سات سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ مقدمے کے دو ملزمان مفرور ہیں۔

استغاثہ کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم نعمان نے اپنے ساتھی شاہ فیصل اور کامران سرور کے ہمراہ2014ء میں ڈبل روڈ پر الفلاح بینک میں ڈکیتی کے دوران ساڑھے 54لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔سی آئی اے پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ 


دوگرفتار ملزمان گرفتاری کے وقت میٹرک کے طالب علم تھے اور انہوں نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا تھا کہ کالعدم تنظیم نے انہیں 54لاکھ59ہزار818 روپے میں سے صرف90ہزار روپے دیئے تھے۔ 

تینوں کو بالترتیب 25ہزار،30ہزار اور35ہزار روپے ملے تھے۔ دوگرفتار ملزمان شاہ فیصل اور کامران سرور ضمانت پر رہائی کے بعد روپوش ہوگئے ۔گزشتہ روز عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم نعمان کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید با مشقت اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کومزید تین ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔عدالت نے باقی دومفرور ملزمان کی حد تک مقدمہ کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا۔