|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2017

خضدار: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ عوام نے بہت سے نمائندوں کو ازمایا اور اپنا قیمتی ووٹ دیا لیکن ان کے لئے کچھ بھی نہیں بنا ۔

خضدار شہر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لئے مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس شہر کو وہ نمائندگی میسر نہیں آئی جو کہ ہونا چاہئے تھا، خضدار شہر حلقے کے عوام کو سوچنا ہوگا اور ایسے نمائندوں کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے کہ آئندہ ان کے مسائل حل ہوں اور جو ان کے بارے میں سوچتا ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں مخلص ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستا ن نواب ثناء اللہ خان زہری ایک ترقی پسند قبائلی و سیاسی سربراہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ یہاں کی ترقی کے لئے سوچ و فکر کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ نوشیروانی آباد خضدار میں نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی کارکنوں س وقبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شمولیت کرنے والوں میں وڈیرہ حاجی محمد دین محمد اعظم محمد قاسم منیراحمد نذیراحمد حاجی حکیم داد محمد عرفان خیر محمد عبدالرشید غلام مصطفی محمد افضل محمد صادق ریاض احمد نیاز احمد محمد جان شہباز خان محمد طاہر محمد وارث محمد عارف محمد سلیم قدیراحمد و دیگر شامل تھے ۔

شمولیتی تقریب سے سردار عزیز محمد عمرانی ، سردار بلند خان غلامانی ، عید محمد ایڈوکیٹ ، رئیس جاوید سوز ،عنایت اللہ جاموٹ ودیگر نے خطاب کیا ، اس موقع پر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ، میر عبدالوہاب عمرانی و دیگر بھی موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے علاقے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا ابھی اعلان کردیا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ ہمیں خضدار ی بن کر خضدار کے لئے سوچنا ہوگا ۔ مستقبل و قریب میں خضدار شہر کوایک ترقی یافتہ ضلع دیکھنا ہوگا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری عوامی خدمت سے سرشار لیڈر ہیں وہ خضدار سے منتخب تو نہیں ہوتے تاہم خضدا رکے لئے انہوں نے بہت سارے منصوبے اور پیکج دیا ہے۔

جب آپ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہاتھ مضبوط کریں گے تو اس سے یہ ہوگا کہ خضدارشہر مذید ترقی کریگا یہاں عوام کو بنیادی سہولیات ملیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آج یہاں یونیورسٹریز بن رہی ہیں ،میڈیکل کالج مکمل ہوگیا ، خضدار کی سڑکیں پختہ ہوگئی ہیں ۔

خضدار ہسپتال میں ہم نے کروڑوں روپے خرچ کیئے ہیں ،لائبریریز بن رہی ہیں۔پیکج کے تحت دیگر بہت سارے منصوبے شامل ہیں جو خضدار میں کام ہورہاہے۔