|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2017

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع خضدار کے زیر اہتمام خضدار گرڈ اسٹیشن میں غیر مقامی افراد کے بھرتی کے خلاف خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرہ بی این پی عوام کی دفتر سے بر آمد ہوا جو مختلف شاہراؤں سے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے خضدار پریس کلب کے سامنے پہنچا احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے ہاتوں میں مختلف پلے کارڈ تھے جن چیف انجینئر این ٹی ڈی سی کی جانب سے دادو خضدار ٹرانسمیشن لا ئن خضدار کے گرڈ اسٹیشن میں غیر مقامی افراد کے بھرتی کے خلاف نعرے درج تھے ۔

خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی ضلع خضدار کے آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری ، نوید احمد مینگل ، احسان اللہ نو تانی و دیگر مقررین نے کہا بلوچستان کے ساتھ نا انصافیوں کا تسلسل جاری ہے د ۔

رجہ چہارم کے اسا میوں پر غیر بلوچستا نیوں کو بھرتی کیا جارہا ہے کے وی 220 دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن کے چیف انجینئر این ٹی ڈی سی کے چیف حیدر آباد میں بیٹھ یہاں کے مقامی افراد کا حق تلفی کررہا ہے۔

اس قبل سندھ کے چھ افراد کو مقامی شو کرکے بھرتی کیا گیا اور اب 10دیگر افراد کو بھرتی کرکے بھیجا جارہا ہے بی این پی عوامی مقامی افراد کے اس حق تلفی کا بھر پور مذمت کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ ان افراد کی بھرتی فوری طور پر منسوخ کیا جائے ڈی سی خضدار ان بھر تیوں شدہ افراد کو اپنے ڈسٹر کٹ میں کام کرنے نہ لے بصورت دیگر بی این پی عوامی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو پر عائد ہوگی ۔

مقررین نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نمائندوں کی خاموشی معنی خیز ہے کہ وہ اس طرح کے نا انصافیوں پر خاموش ہوکر عوامی عہد وں کا توہین کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے