سبی: انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری کے مقدمہ کی سماعت ،ملزم پر فرد جرم عائد ،ملزم کا صحت جرم سے انکار ،مقدمہ کی سماعت کے دوران گواہانے اپنے بیان قلم بند کرائے،مدعی مقدمہ گواہا اپنے بیان سے منحرف ہوگئے مقدمہ وکیل نے معزز عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی ایپل کی ،مقدمہ کی سماعت 5جنوری 2018تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قتل ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری کی مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت میں ہوا ،مقدمہ میں ملوث ملزم نوابزادہ گزین خان مری انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل ارباب محمد طاہرکے ہمراہ پیش ہوئے،مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو نے کی ،مقدمہ کی سماعت کے دورا ن ملزم پر فرد جرم عائدکیا گیا جس پر ملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا ۔
اس دوران مقدمہ کی سماعت جاری رکھتے ہوئے مقدمہ مدعی گواہ خواج محمد مری نے اپنے بیان قلمبند کرائے اور مدعی مقدمہ گواہاخواص محمد اپنے بیان سے منحرف ہوگئے ۔
،مقدمہ مدعی گواہ اپنے بیان تبدیل کرنے کے باعث مقدمہ وکیل نے معزز عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی اپیل کی، انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت 5جنوری 2018تک ملتوی کر دیا،سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی پبلک پراسکیوٹر میر مراد بخش مری نے کی۔
نوابزادہ گزین مری پر فرد جرم عائد ،ملزم کا صحت جرم سے انکار ، مدعی مقدمہ گواہ اپنے بیان سے منحرف
وقتِ اشاعت : December 30 – 2017