کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں ہیں وہ رکن اسمبلی اس دور حکومت میں مراعات حاصل کرتے رہے اوران کے جو مسائل تھے وہ بھی حل کئے جاتے رہے ۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے ان کے لئے ہر وقت کھلے رہے اب اچانک کیا ہوا کہ 4سے 5 ماہ رہ جانے پر وہ عدم اعتماد کی تحریک چلانے لگے اگر عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا ہی تھی تو 2 سال پہلے تحریک کیوں نہیں چلائی گئی اس وقت عدم اعتماد کی تحریک چلانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اکثریتی ارکان اور اتحادی منظم و متحد ہیں اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو کر رہے گی یہ وہ لوگ ہوں جو وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ساتھ رہے اب یہ کن کے اشاروں پر تحریک عدم اعتماد چلا رہے ہیں اور وہ اپنے عزائم میں ناکام ہوکررہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بات کی اور کرتے رہیں گے شاید ہمارا یہ جمہوری اندازانہیں پسند نہیں آیاانہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان اورپاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہدکی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔
ہمارے دور حکومت میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے خود ہی سیاسی موت مر جائیں گے ۔