کوئٹہ: بلوچستان میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی اور نئے ووٹرز کے اندراج کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق منگل سے شرو ع ہونے والی مہم 24دن جاری رہے گی جس کے دوران انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی جائے گی اور گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چار لاکھ52ہزار143افراد کا نئے ووٹر ز کے طور پر اندراج بھی کیا جائیگا۔
بلوچستان میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل شروع
وقتِ اشاعت : January 16 – 2018