حب : نوجوان قبائل رہنماؤں نے ساکران کا دورہ کیا مری ، محمد حسنی اور رئیسانی قبائل کے نوجوان نے ملکر قبائلی سماجی اور سیاسی اتحاد بنایا ہے ۔
نوابزدہ بژیر مری ، سردار شہباز محمد حسنی ، میر طلال نوشیروانی ، نوابزدہ میر رئیس رئیسانی اور سردار زادہ رامین محمد حسنی نے حب کا دورہ کیا حب پہنچنے پر مری ، محمد حسنی ، رئیسانی نوجوان قبائل معززین عمائدین نے شاندار استقبال کیا اور سینکڑوں گاڑیوں کا قافلے کی صورت میں ساکران پہنچے جہاں میں مری ، محمد حسنی اور رئیسانی قبائل کے سینکڑوں افراد موجود تھے ۔
جو نوجوان قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے موجود تھے ملاقات ایک بڑی جلسے کی شکل اختیار کیا۔ جہاں مری قبائل ، محمد حسنی قبائل اور رئیسانی قبائل معززین بھی موجود تھے نوجوان قبائلی رہنماء نوابزادہ بژیر مری ، سردار شہباز محمد حسنی ، میر طلال نوشیروانی اور نوابزادہ میر رئیس رئیسانی و سردار زادہ رامین محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے دورے اپنے قبائل کے معززین و عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کرنا ہے اور ان کو اپنے قائم اتحاد کے متعلق آگاہ کرنا ہے ۔
مری ، محمد حسنی اور رئیسانی کا قبائلی ، سماجی اور سیاسی ایک اتحاد بنایا ہے یہ اتحاد کا آج لسبیلہ حب سے افتتاح ہے اس اتحاد میں تینوں قبائل نوجوانوں نے کروایا تو ہم اس اتحاد کو لیکر آگئے بڑھائیں گئے اور ہم بلوچستان کے دیگر قبائلیوں کو بھی اس اتحاد کا حصہ بنائیں گئے ۔
اس اتحاد کو مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے سب قبائل کو ساتھ لیکر چلے اور اس میں خصوصی نوجوانوں کو ساتھ آئیں اس اتحاد حصہ بنے اس مشن کو لیکر ہم بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جائیں گئی اور دیگر قبائل کے دوستوں اپنے ساتھ شامل کریں بلوچستان میں قبائل کا اتحاد سے صوبے میں امن اور ترقی سے کوئی روک نہیں سکتا ہے ۔
نوجوان نے یہ مشن لیکر شروع کیا اس مشن میں دیگر قبائل کے نوجوان بھی حصہ بنے گئے اس موقع پر میر شھاول زہری ، عبداللہ خان ، دلدار ریسانی جہانگیر مری ، وڈیرہ جان شیر بلوچ سردار زادہ اسماعیل گبول ،ایڈوکیٹ حمل خان مری ، محمد رحیم مری ، میر جان مری ، نیاز مری ، عبدالحکیم مری ، حاجی عبداللہ مری محمد رمضان مری اور عبدالغفور محمد حسنی ، آصف محمد حسنی ، بشیر محمد حسنی و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے
قبائلی اتحاد کو بلوچستان بھر میں فعال کریں گے، بژیر مری
وقتِ اشاعت : January 16 – 2018