|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2018

حب : حساس اداروں اور ایف سی کی کارروائی سارونہ خضدار سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرکے خضدار تحصیل سارونہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھما کا خیز مواد برآمد کر لیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کالعدم تنظیم لشکر بلوچستان کا ہے اور اسے دہشتگردی کے لئے استعمال ہونا تھا کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں راکٹ لانچر دو عدد ہنڈ گرنیڈ آرگ کے 44 راؤنڈ آرپی جی کے 7راونڈز 4 عدد واکی ٹاکی اور ایک سیٹلائٹ فون شامل ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا سارونہ کے پہاڑی علاقے ٹیپوری میں چھپائی گئی تھی اور اسے دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جاناتھا اور حب ہونے والے دھماکوں کے تانے بانے دہشتگرد تنظیم کالعدم لشکر بلوچستان سے ملتے ہیں