حب : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری آج حب سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے آج حب میں انسانوں کا سمندر امنڈ آئے گا بلوچستان کے تمام اضلاع پیپلزپارٹی کے قافلے پہنچ رہے ہیں ۔
آصف علی زرداری پنجاب میں ڈیرہ لگایا اور بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے عوام کو وقت دیں گے انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے صنعتی شہر حب پہنچ رہے اور بلوچستان کے عوام کو اہم پیغام دیں گے اور بلوچستان انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام کے تیاریوں حواکے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سے انتخابات میں جیالا امیدواروں کو ٹکٹ دے گی اور وزیر اعلی بھی جیالا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ 2030 تک اسمبلیوں کوئی نواب سردار نظر نہیں آئیگا انہوں نے اہم شخصیت کی شمولیت کے حوالے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے بالخصوص میرے لئے پیپلزپارٹی کا ایک ادنٰی کارکن اہم ہے اگر آنا چاہتا ہے اس کے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ 2018 میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان غیروں کے ایما پر غلط راستے پر چل رہے ہیں انھیں ہم پیغام دیتے ہیں کہ وہ واپس وطن آکر ملک اور صوبے کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرے پیپلزپارٹی بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کی تیاریاں مکمل ہوگئے ہیں اور کل حب میں عوام کا سمندر ہوگا بلاول بھٹو کے بلوچستان کے عوام کو اہم پیغام دیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دور اقتدار میں بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ میں کی مد اربوں روپے دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کو ترقی کی راہ گامزن کرے گا اور بلوچستان میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا انہوں نے سی پیک پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے لسبیلہ پی پی پی کا گڑھ ہے آئندہ انتخاب میں لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر سے پی پی پی جیتے گی اور اگلا وزیراعلی بلوچستان جیالا ہوگا 2013 کے الیکشن میں پارٹی کا مینڈنٹ چوری ہوا لیکن پی پی پی قیادت نے ملکی استحکام کی خاطر ان نتائج کو قبول کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی چیرمین کا جلسہ تاریخی ہوگا پارٹی چیرمین بلوچستان کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کا حقیقی طور پر درد رکھتی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کو اپنے دور حکومت میں این ایف سی ایوارڈ بلوچستان پیکیج صوبائی خودمختیاری دی اور بلوچستان کے ذمہ واجب ادا 37 ارب قرضہ معاف کیا ۔
اب بھی بلوچستان کو حقوق اور پاکستان کو مضبوط و مستحکم پی پی پی کرے گی پی پی پی وہ پارٹی ہے کہ جس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی سمیت مستحکم و مضبوط پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کا خواب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظر بھٹو نے دیکھا تھا سی پیک منصوبہ ملکی خوشحالی کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پی پی پی پہنچائے گی اور سی پیک پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے لوگوں کا ہے اور انشاء اللہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی حکومت بنا کر سی پیک میں بلوچوں کو ان کا حق دے گی سی پیک کی تکمیل سے بیروزگار اور بدحالی کا خاتمہ ہوگا اور بیرون ممالک سے لوگ یہاں روزگار کرنے کے لئے آئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو آج حب میں الیکشن مہم کا افتتاح کریں گے اور پھر چمن باڈر سے لیکر گوادر اور نصیر آباد تک صوبے کے کونے کونے میں جلسے ہوں گے اور آئندہ صوبے میں جیالا وزیراعلی ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر صوبے میں امن و امان نہیں چاہتے اس لیے نوجوانوں کو ورغلا کر بدامنی پھیلائی جارہی ہے ان نوجوانوں کو پیغام ہے کہ وہ آئیں اور ہم سے ملکر اپنے حقوق حاصل کرے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچوں کو حقوق دلائے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر سے جیالے حب پہنچ رہے ہیں آج کے جلسے کے لیے اسٹیڈیم میں جگہ کم پڑ جائیگی جلسہ گاہ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں دو مختلف مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں پریس کانفرنس سے پی پی پی لسبیلہ کے صدر شریف پالاری نے بھی خطاب کیا
آصف زرداری پنجاب اور بلاول بھٹو بلوچستان پرتوجہ دیں گے، علی مدد جتک
وقتِ اشاعت : January 20 – 2018