|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2018

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں مسافر پک اپ گاڑی بارودی سرنگ دھماکے کا شکار ہوگئی، دو مسافر زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے پک اپ گاڑی مسافر کو لیکر نیلغ جارہی تھی۔ راستے میں تھنگوانی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پک اپ کا ٹائر آگیا جس سے دھماکا ہوگیا۔

دھماکے سے دو افراد کاشی ولد سونا خان اور نوحق ولد فیض محمد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کاشی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے رحیم یار خان منتقل کردیاگیا جبکہ دوسرے زخمی کو پی پی ایل ہسپتال سوئی پہنچایاگیا۔