کوہلو : تحصیل میوند کے علاقے فاضل چیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سیکورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ، ایک شدید زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر ایف سی اہلکار پیدل گشت کر رہے تھے کہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا اور سیکورٹی فورسزکے دو جوان زد میں آگئے
دھماکے سے 138ونگ کے ایف سی جوان عادل سلیم شہید اور علی محمد شدید زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ شہید اہلکار عادل سلیم کی نمازہ جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، اور شہید کا جسد خاکی آبائی گاؤں ایبٹ آباد روانہ کردیا گیا ۔