خضدار: میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد اور چیف آفیسر خضدار عبدالقیوم عمرانی نے کہاہے کہ خضدار کی خوبصورتی کے لئے وسیع پیمانے پر کام کیا جارہاہے ، شہر میں اسٹریٹ لائٹس لگ رہے ہیں جب کہ سڑکوں کے کناروں پر مختلف قسم کے پھول گلدستے اور سبزہ زار لگائے جارہے ہیں ۔
انشاء اللہ مستقبل میں خضدار کے شہریوں کو تبدیلی ملے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد اورچیف آفیسر عبدالقیوم عمرانی نے کہا کہ مستقبل میں خضدار کی صفائی کے نظام کو مذید موثر بنادیا گیا ہے ۔
نئی مشینری آنے سے خضدار شہر کی صفائی میں مدد مل رہی ہے ۔جب کہ خضدار شہر کی خوبصورتی کے لئے تعمیراتی کام بھی جاری ہے ، چاکر خان روڈ ، چمروک چاندنی چوک و دیگر مقامات پر اسٹریٹ لائٹس لگائے جارہے ہیں ۔
چوک اور چوراہوں کی خوبصورتی کے لئے اقداما ت کیئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خضدار کے عوام کوخصوصی تبدیلی نظر آئے گی ۔
چیف آفیسر خضدار عبدالقیوم عمرانی نے خضدار کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی کے لئے مذید موثر انداز میں کام کیا جاسکے اور یہاں کی صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے ۔جہاں کہی بھی ضرورت محسوس کی جائے تو ہمیں کہا جائے ہم وہاں صفائی کے لئے پہنچ جائیں گے ۔