کوئٹہ : آواران میں سیکورٹی فورسز کے جھڑپ میں دو دہشت گردہلاک ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ ، خاران میں این ایچ اے کے دفتر پر کریکر حملہ ۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے کولواہ میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو مبینہ ارکان کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لیویز کے حوالے کردی گئیں۔
لیویز نے لاشیں شناخت نہ ہونے پر امانتا دفنادیں،لیویز ذرائع کے مطابق ہفتے کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے آرڈی 238 میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
لیویز کے مطابق ہفتے کی رات خاران یک مچ روڑ پر تعمیراتی کام کرنے والے این ایچ اے اورمقامی کمپنی کے دفتر پر نا معلوم افراد نے دو کریکر پھینکے جو زوردار دھما کے سے پھٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی
سوئی، صحافیوں سے ناروا سلوک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ڈیرہ بگٹی( نامہ نگار)ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ روز پی پی ایل انتظامیہ کی جانب سے سوئی کے صحافیوں کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف سوئی ڈیرہ بگٹی کے صحافی برادری نیاحتجاجی ریلی نکالی ۔
آواران ،سیکورٹی فورسزکیساتھ جھڑپ میں 2افراد مارے گئے ڈیرہ بگٹی اور خاران میں دھماکے
![]()
وقتِ اشاعت : January 28 – 2018